Randi - Episode 4

کال گرل 

قسط نمبر 4



سدرہ کی ہیلپ کر کے دل بہت خوش تھا عجیب سا سکون محسوس ہو رہا تھا ایسا لگ رہا تھا کہ دنیا جہاں کی کامیابی مل گٸی ہو۔۔۔

خادم حسین کے محلے سے نکل کے میں نے گھر کا رخ کیا حالت بہت خراب ہو رہی تھی۔۔

 جو کل شام آفس سے آ کے ٹی شرٹ اور ٹروزر پہنا تھا ابھی تک اسی میں تھا۔۔۔

 کیونکہ رات جب ہاسپٹل گیا تھا تو اس کے بعد سدرہ کو لفٹ دی اور پھر یہ سب ہوا جس کی وجہ سے ابھی تک گھر نہیں جا سکا تھا۔۔۔

اب ماموں کے گھر جانا تھا اس لٸے چینج کرنا ضروری تھا۔

 چینچ کرنے لٸے میں نے بلیک پینٹ اور واٸٹ شرٹ کا انتخاب کیا کیونکہ آج زرہ کزن کے دل پہ چھریاں چلانی تھی جو اکثر لاٸنیں مارتی رہتی تھی😃

چینج کر کے میں گھر سے نکلا ہی تھا کہ ماموں کی کال آ گٸی۔۔

شاہ صاحب ابھی پہنچے نہیں تسی ساڑھے چھے ہو گٸے ہیں 

بس ماموں بیس منٹ میں آیا۔۔

جلدی آ پتر۔۔۔

 اللہ خیر کرے ماموں کی ایک دن میں تو بار کال کہیں کوٸی مسلہ تو نہیں بن گیا 

اور مسلے کا دماغ میں آتے ہی مجھے نصیبو لال کی یاد ستانے لگی😌

واحد نصیبو لال ایسی سنگر ہے جو آپ کو سب مسٸلوں سے نکال ایک نٸے مسٸلے میں ڈال دیتی ہے 😃

سونگ پلے کیا ہی تھا کے بیگم کی کال آگٸی۔۔

تین بار لاحولا ولاقوة پڑھ کے موباٸل پہ پھونک مار کے کال پک کی

السلام علیکم

کیسے ہیں

طبیعت کیسی 

وعلیکم سلام 

 ٹھیک ہوں طبیعت بھی ٹھیک ہے

کیا کر رہے ہیں مصطفی۔۔

گاڑی چلا رہا ہوں 

اور تمہارے ہجر میں نصیبو لال کے گانے سن رہا ہوں😉

نا اے کہڑا ہجر اے جس وچ نصیبولال کے گانے سنے جاتے ہیں بیگم کے لہجے میں تیزی تھی

 اب جیسے انسان کا ہجر کا اسی حساب سے انسان سنگر بھی سلیکٹ کرے گا نا 

 اب اگر تیری جگہ تیری وہ سہیلی ہوتی جس نے تجھ سے چپ کے نمبر دیا تھا تو میں ضرور عاطف اسلم یا نیہا کھوکھر کو سنتا۔۔۔

تم ایسے ہی مرو گے سہیلی کیا میں بھی نہیں آنے والی۔۔

 اور اُس کمینی کا حال پھر دیکھا تھا نا تم نے

اور باٸے دی وے وہ نیہا کھوکھر نہیں نیہا ککڑ ہے

پہلےکھوکھر ہی تھی اب ککڑ بنی ہے کسی جھل ککڑ سے شادی کر کے 

 میں اسے جانتا ہوں پڑھتی رہی ہیں میرے ساتھ

ہاہاہاہاہاہا اگر آپ کے ساتھ پڑھتی ہوتی تو ورلڈ کلاس سنگر نا ہوتی بلکہ آپ کی نصیبولال کی کوٸی منی برانچ ہوتی۔۔

خبردار میڈم کی شان میں کوٸی گستاخی کی تو اچھا نہیں ہو گا۔۔

بھاڑ میں جاٸے آپ کی میڈم گھر کب جاٶ گے مجھے ویڈیو کال کرنی ہیں 

سوری میڈم ویڈیو کال نہیں ہو گی۔۔

واٹ کیوں نہیں ہوگی فضول بات 

 اصل میں واٸی فاٸی کاٹ دیا ہے پی ٹی سی ایل والوں نے

میں نے بیگم کے ارمانوں پہ پانی پھیرنے کی کوشش کی۔

وجہ کل تک تو ٹھیک تھا اور کاٹا کیوں

بیگم کی آواز میں غصہ تھا۔

بس یار بل جمع نہیں کروایا 

 کیا فضول بات ہے مصطفی کیوں نہیں کروایا بل جمع۔۔

بس پیسے نہیں تھے میرے پاس غریب ہو گیا ہوں میں۔۔

میں مزاق کے موڈ میں نہیں مجھے ویڈیو کال کرنی ہے تو مطلب کرنی ہے اور اگلے تیس منٹ میں کال پک ہو۔۔۔

اور اگر واٸی فاٸی نہیں تو زونگ کا پیکج کر لیں ویکلی

بیگم نے آٸڈیا دیا

لیکن وہ مصطفی ہی کیا جو بیوی کی واٹ نہ لگاٸے 

سو میں نے کہ دیا کہ بیلس نہیں ہے

اب بیگم کافی تپ چکی تھی 

اس لٸے فورن جواب آیا یہ میرا مسلہ نہیں 

 تمہارا مسلہ نہیں تو میرا بھی مسٸلہ نہیں ہے بات تمہیں کرنی ہے نا تو بیلنس بھجوں۔۔

او کے بھیجتی ہوں 

شکریہ پانچ سے کم مت بھیجنا ورنہ میرے فون کا دل ٹوٹ جاٸے گا۔۔۔

پتہ نہیں کس منحوس گھڑی میں تم مجھے مل گٸے تھے 

 اب وہ فل تپ چکی تھی۔۔۔

اُسی منحوس گھڑی میں جو چار سو پچاس کی لی تھی😀

اِسی لڑاٸی میں 

 میں ماموں کے گھر کے سامنے پہنچ گیا اور بیگم کو بتایا کے میں ماموں کے گھر آیا ہوں بعد میں بات کرتا ہوں

ماموں کے گھر آٸے ہو بیگم نے تصدیق چاہی۔۔

جی ماموں کے گھر آیا ہوں میں نے جواب دیا 

واٶ ویری ناٸس بیگم کے چہکنے کی آواز 

مجھے فیل ہوا کہ کچھ غلطی کر دی ہے میں نے۔۔

لیکن سمجھ نہ آٸی کیا غلطی کی ہے۔۔۔

لیکن اگلے ہی لمحے بیگم نے سمجھا دیا۔۔۔

 اچھا مصطفی صاحب ایسا ہے کہ آپ ماموں کے گھر آٸے ہیں تو ماموں کے گھر کا تو فاٸی واٸی ٹھیک ہے نا اس لٸے بیلنس بھیجنے کا پروگرام کینسل اوپر جاٸیں اور ماموں سے فری ہو کے بات کریں یاہو میرا پانچ سو بچ گیا۔۔۔

اب بیگم نے باقاعدہ نارہ مارا 

تیرا تو میں بڑا علاج کرتا ہوں زرہ رک تُو

میں نے غصے سے دانت پیسے ۔

 کیا ہے نا مصطفی شاہ جب آپ جیسا بندہ غلطی کرتا ہے تو بڑا مزہ آتا ہے اُسے اپنی غلطی پہ پچھتاتا دیکھ کے😂

باٸے بیگم نے ہنستے ہوٸے کال بند کر دی 

اور میرے لبو پہ بھی مسکراہٹ آگٸی۔۔۔

وہ میرے معاملے میں ایسی ہی تھی

اپنے امی ابو کی بھی نہیں سنتی تھی نا بہن بھاٸیوں میں سے کسی کو خاطر میں لاتی تھی۔۔۔وہ کہتی تھی میں جنون ہوں اس کا او یہی سچ تھا

ماموں کے گھر سے فری ہو کے میں گھر آیا تو رات کے دس بج رہے تھے مونیبہ کو میسج کیا تو فوراً جواب آ گیا 

اور ساتھ ہی کال بھی۔۔۔

اُس سے ایک گھنٹہ بات کی اور خوب جی بھر کے تنگ کیا کال ختم ہونے کے بعد جب بستر میں آیا تو آنے والے وقت کے بارے میں سوچ کے دماغ الجھ گیا۔۔

 بار بار یہ سوچ آ رہی تھی کہ سدرہ کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا وہ کون ہے کدھر سے آٸی ہے اگر کل کو کوٸی مسلہ بن گیا یا اس نے کوٸی وارات کر دی تو 

 یہ سوچ آتے ہی دماغ نفی کر دیتا کہ وہ ایسی نہیں لگتی۔۔۔

دوسرا خیال یہ آتا کہ منیبہ میرے لٸے پاگل ہے اُسے کیسے بتاٶں کہیں وہ مجھے غلط ہی نا سمجھ لے اور اِس غلط فہمی کے اثرات کہیں ہمارے رشتے پہ نہ پڑیں۔۔۔۔

یہ خیال کافی خوفناک تھا 

 لیکن ایک بات بہت عجیب ہو رہی تھی دماغ جب بھی سدرہ کے خلاف کوٸی بات سوچ کے لاتا تو دل فورًا سدرہ کے حق میں دلیل دے دیتا۔۔

گھوڑے بیچ کے سونے والی کہاوت سن رکھی تھی لیکن عمل اِس پہ لاٸف میں پہلی بار کیا تھا رات کو دماغ کافی الجھا ہوا تھا سوچتے سوچتے پتہ نہیں کب سویا تھا۔۔۔

اور جب سویا تو گھوڑے کیا گدھے بھی بیچ کے سویا 😀

جب آنکھ کھلی اور موباٸل پہ وقت دیکھا تو گیارہ بج رہے تھے باس کی پانج مس کالز چار گولیگ کی 17 مس کالز اور بیگم کی دو مس کالز منہ چڑھا تھی

ساتھ ساتھ جن جن کی مس کالز آٸی ہوٸییں تھی ان کے کافی میسج بھی تھے۔۔

لیکن سب سے زیادہ خوفناک میسج بیگم کے تھے۔۔

کبھی کبھی بیگم کی دھمکیوں کے بعد مجھے شک ہوتا تھا کہ میری بیوی طالبان کے کسی خونی گروپ کی کمانڈر ہے۔۔

مطلب عجیب بکواس کرتی تھی بم سے اڑا دوں گی 

قتل کر دوں گی اٹھوا لوں گی😕😕😕

آٹھ سو کلو میٹر دو ہو کے بھی یہ عورت میرا خون ہر وقت خشک کیٸے رکھتی تھی۔۔۔

میں کچھ دیر ایسے ہی بیڈ پہ لیٹا سوچتا رہا پھر کچھ سوچ کے آفس کال کی اور آپریٹر کو خادم سے بات کروانے کا کہا

کچھ دیر بعد خادم کی آواز سناٸی دی 

اسلام علیکم صاحب جی۔۔

وعلیکم سلام کیسے ہو خادم حسین

الحَمْدُ ِلله صاحب جی آپ کیسے ہو اور آفس کیوں نہیں آٸے آپ 

 بس یار ابھی آنکھ کھلی ہے آتا ہوں کچھ دیر تک تم گھر کا نمبر لکھواٶ۔

جی صاحب لکھ لیں 

دل میں اک عجیب بے چینی تھی کہ پتہ کروں سدرہ کیسی ہے میں نے نمبر ڈاٸل کر کے فون سپیکر پہ ڈال دیا۔۔

دوسری رنگ پہ کال پک کر لی گٸی 

دوسری طرف سے پوچھا گیا کون 

بھابھی میں ہوں مصطفی السلام علیکم 

وعلیکم سلام بھاٸی کیسے ہیں

جی شکر مالک کا سدرہ کدھر ہے 

اپنے روم میں ہے بھاٸی 

زرہ بات تو کروا دیں پلیز 

 جی بھاٸی ابھی کرواتی ہوں

کچھ سکینڈ سیڑھیاں چڑھنے کی آواز آتی رہی پھر بھابھی کی آواز سناٸی تھی

 سدرہ یہ صاحب جی کی کال ہے بات کر لیں اور موباٸل میں بعد میں آ کے لے لوں گی آپ آرام سے بات کر لینا۔۔۔

السلام علیکم ایک بہت ہی سریلی اور با وقار آواز میری سماعت سے ٹھکراٸی دل میں ایک دم سکون اتر گیا

وعلیکم سلام 

کیسی ہو سدرہ طبیعت کیسی ہے 

سر بلکل ٹھیک ہوں آپ کیسے ہیں 

 میں بھی ٹھیک ہوں ناشتہ کیا تم نے نیند اچھے سے آٸی ہے نا۔۔

جی سر کیا ہے ناشتہ آپ کے شیر مال اور کباب سے 

ہاہاہاہا واٶ ویسے مجھے بہت پسند ہیں شیرمال 

 آپ نے ناشتہ کیا سر لہجے میں فکر تھی

نہیں ابھی آنکھ کھلی ہے تو آفس جا کے کر لوں گا

لازمی کیجٸے گا پلیز اب کی بار فکر کے ساتھ التجا بھی تھی 

 اب تو کھانے کا وقت ہو رہا ہے تو لنچ کروں گا

نہیں سر پلیز آپ کچھ ہلکا سا لے لینا سو کے اٹھنے کے بعد انسان کے لٸے ناشتہ بہت ضروری ہوتا ہے 

 ایک اچھے اور صحت مند جسم اور دماغ کے لٸے

اچھا ٹھیک ہے کھا لوں گا کچھ۔۔۔

 او کے کال بند کرتا ہوں تم اپنا خیال رکھنا اور کسی چیز کی ضرورت ہو تو کال کرنا لینا

ٹھیک ہے سر آپ بھی خیال رکھیے گا اپنا پلیز

او کے اللہ حافظ

اللہ حافظ سر۔۔۔

کچھ تو خاص ہے اِس لڑکی میں 

یہ مجھے کیا ہو رہا ہے میں اِتنا اِس کے بارے میں کیوں سوچ رہا ہوں

 سدرہ سے بات کر کے جہاں دل بہت پرسکون ہو گیا تھا وہی طبیعت پہ اداسی سی چھا گٸی تھی۔

آفس جانے کا دل نہیں کر رہا تھا اس لٸے باس کو طبیعت خرابی کا میسج کر کے پھر سو گیا۔۔۔

دو دن کی چھٹی کے بعد آفس آیا تو کام کا انبار لگا ہوا تھا اگلے تین دن سدرہ سے بات کرنے کے لٸے بھی وقت نہیں ملا جب گھر آتا تو بیگم کی کال آ جاتی اور پھر بات کرتے کرتے سو جاتا۔۔۔

یہ سوچ کے صبح اٹھ کے کال کروں گا سدرہ کو لیکن پھر آفس سے لیٹ ہو رہی ہے ناشتہ کر لوں یہ کر لوں وہ کر لوں کال کرتا ہوں اسی چیز میں تین دن گزر گٸے۔۔۔

مگر ان تین دنوں میں وہ ایک بار بھی میرے دل و دماغ سے سکپ نہیں 

ہوٸی 

 صبح سنڈے تھا میں نے سوچا کہ کل اسے سی ویو پہ لے جاٶں گا کچھ بہتر فیل کرے گی۔...



________( جاری ہے )_______



*

Post a Comment (0)